Jul ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ جارحیت 114 فلسطینی شہید و زخمی

صیہونی فوج نے اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھتے ہوئے غزہ میں مزید فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے چوبیس گھنٹے کے دوران دو وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا جس میں تئیس فلسطینی شہید اور اکیانوے دیگر زخمی ہوئے۔

یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ طبی ذرائع نے پیر کو غرب اردن کے شہر طولکرم میں ایک عورت اور ایک فلسطینی بچے کی شہادت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صیہونی جارحیت میں اب تک سینتیس ہزار نو سو فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔

ٹیگس