صیہونی حملے کی دھمکی کے بعد غزہ میں یورپی اسپتال خالی
صیہونی حملے کی دھمکی ملنے کے بعد غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے یورپی اسپتال کو خالی کرالیا گیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت سے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے یورپی اسپتال کو ملنے والی دھمکی کے بعد طبی عملے اور بیماروں نیز طبی وسائل و آلات سے خالی کرالیا گيا اور سب کو الناصر اسپتال منتقل کر دیا گيا۔ صیہونی فوج نے خان یونس کے یورپی اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر زمینی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔
دریں اثنا اسرائیل کے ریڈیو ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے بعد سے ابتک اسرائیلی فوجیوں نے تین ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ تقریبا دس ہزار فلسطینی اس وقت بھی صیہونی جیلوں میں نہایت ابتر حالت میں قید ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بھی تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک سینتیس ہزار نو سو فلسطینی شہید اور ستاسی ہزار ساٹھ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔