Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا صیہونی فوجی اڈے پر حملہ، جاسوسی کے آلات تباہ

حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین میں الراہب صیہونی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے جواب میں آج صبح الراہب صیہونی فوجی اڈے میں مناسب ہتھیاروں سے جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کر دیا۔

حزب اللہ لبنان نے حال ہی میں ایک بیان میں تاکید کی کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے جواب میں کہ جس میں اس نے جنوبی لبنان میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا بیت ہلل میں صیہونی بریگیڈ کے توپ خانوں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا۔

لبنان کی تحریک استقامت کے گروہوں نے فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے ایک روز بعد اور غزہ کے اسپتالوں اور طبی مراکز اور اسکولوں پر صیہونی جارحیت شروع ہونے پر فلسطین کی تحریک استقامت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران بہت سے صیہونی فوجی مبصرین اور کمانڈروں نے صیہونی کابینہ اور صیہونی فوج کی کارکردگی پر تنقید کی ہے اور لبنان کی تحریک استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ لبنان کو فلسطین کی تحریک حماس کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور اور چوکس سمجھتے ہیں جبکہ تحریک حماس نے ہی غزہ میں صیہونی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ٹیگس