Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کے نو منتخب صدر کے نام نصر اللہ کا اہم پیغام، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے ایک جملے نے جیتا دل

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے ہفتے کی شام اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدارتی انتخابات میں "مسعود پزشکیان" کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ یقین ظاہر کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رہے گی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سید حسن نصر اللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہم آخری فتح تک آپ کے ساتھ راستہ جاری رکھیں گے، اور اس فتح  کا ستون مضبوط اسلامی  جمہوریہ ایران  ہے۔"

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے پیغام میں کہا گیا ہے: میں آپ کو آپ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ایران کے بے لوث اور وفادار عوام  کے اعلی مقاصد کی تکمیل میں آپ کی مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا: حزب اللہ اور مزاحمتی تحریکوں کی نظر میں ایران، مزاحمت اور مظلوموں کا مضبوط اور مستقل سہارا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مسعود پزشکیان 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹوں کی اکثریت سے عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

ایران کے الیکشن کمیشن  کے ترجمان محسن اسلامی نے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جسکے مطابق، مسعود پزشکیان  ووٹوں کی اکثریت سے جیت کر عوام کے منتخب صدر بن گئے۔

 

ٹیگس