اسرائیل کے صدر نے استقامتی محاذ کے سامنے سرتسلیم خم کردیا
صیہونی مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزوگ نے غزہ پر حملوں کو نو مہینے گذرنے کے باوجود کوئی ہدف پورا نہ ہونے کے بعد فلسطینی استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔
اسحاق ہرتزوگ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی، قیدیوں کا تبادلہ چاہتے ہيں کہا کہ غزہ سے صیہونی قیدیوں کو واپس لانا کابینہ کی ذمہ داری ہے ۔
درایں اثنا تل ابیب کے عوام نے اسرائیلی وزيراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی ، صیہونی مظاہرین نے تل ابیب میں مظاہرے کے دوران نیتن یاہو کابینہ کی تحلیل اور قیدیوں کی رہائی کے لئے حماس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کی ۔
تل ابیب کے کابلان روڈ پر مظاہرہ شدید ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی شہر قدس ، حیفا ، قیساریہ اور صیہونی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔