Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونیوں کے حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے آج منگل کے روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم سے کم تئیس فلسطینی شہید اور ترپن دیگر زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مغرب میں المواصی نامی علاقے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی گنجان آبادی کے ایک علاقے پر شدید بمباری کی جس میں تیرہ فلسطینی شہید ہوئے جن میں چار چھوٹے بچے شامل ہیں۔ غزہ کے مرکز میں العودہ اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے مرکز میں النصیرات کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے آنروا کے اسکول کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چھے فلسطینی شہید اور اڑتالیس دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ کے شمال میں انڈونیشیا کے اسپتال کا بھی کہنا ہے کہ شیخ زائد اسکوائر پر صیہونی فوج کی بمباری میں چار شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں اب تک اڑتیس ہزار سات سو تیرہ فلسطینی شہید اور نواسی ہزار ایک سو چھیاسٹھ دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس