دہشتگرد اسرائیل نے ایک اور مسجد کو کیا شہید، فلسطینی مجاہدوں نے صیہونی فوجیوں کو دیا منھ توڑ جواب
ہمارے ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ میں واقع عبداللہ عزام مسجد کو نشانہ بنایا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مسجد پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران خبر رساں ذرائع نے مغربی کنارے کے علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے حملے کی بھی اطلاع دی۔
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین شہر پر حملہ کیا اور اس شہر میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جنین میں القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ المراح علاقے کے پاس صہیونی فوجیوں کے ساتھ انکے مجاہدین کی شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
القسام بریگیڈ کے مطابق انھوں نے کئی جگہوں پر صہیونی فوجیوں کو بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح نابلس کے جنوب میں واقع بیتا قصبے، بیت لحم کے جنوب میں واقع بیت فجار قصبے اور قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے پر بھی غاصب صیہونی فوج کے حملے کے بعد فلسطینی مجاہدوں اور دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی عیساویه بستی میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔