پاکستان کی جانب سے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان، حماس کا خیر مقدم
فلسطین کی تحریک حماس نے پاکستانی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے ہم پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں غاصب صیہونی حکومت کو جنگی مجرم اور اس کے وزیر اعظم کو دہشت گرد قرار دیا گيا ہے اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور نیتن یاہو کے بارے میں پاکستان کا بیان ہماری قوم کی حمایت کی سمت ایک قدم ہے جو نسل کشی اور قومی تصفیہ کے خطرے سے دوچار ہے۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تمام ممالک سے گزارش کرتے ہيں کہ وہ اس فاشسٹ غاصب حکومت کو الگ تھلگ اور اس کا بائیکاٹ کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ ہم عالم اسلام کے ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینی قوم کی حمایت اور امداد کی کوشش کریں اور غزہ میں جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب سے روکنے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
حماس کا یہ بیان پاکستانی حکومت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دینے اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزام میں ان کے کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے مطالبہ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیتن یاہو ایک دہشت گرد ہے جس نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔