Aug ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی ہلاک متعدد زخمی

فلسطینی استقامت کی کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ شہر تل ابیب کے قریب حولون علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی ، صیہونی حکومت کے فوجی و سیکورٹی اداروں کے منھ پر طمانچہ ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے اپنے بیان میں  اتوار کی صبح جنوبی تل ابیب کی شہادت پسندانہ کارروائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینی مجاہدین کے عزم کے مقابلے میں صیہونی حکومت کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔

فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ کارروائی، غرب اردن اور غزہ میں ملت فلسطین کے خلاف صیہونیوں کے روزانہ کے جرائم اور نسل کشی کا فطری و عملی جواب ہے۔

فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے صیہونی قاتلوں کا مقابلہ کرنے اور انھیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے غاصبوں کے خلاف مزید دردناک کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے فلسطینی نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام میدانوں میں صیہونی دشمن کے خلاف مقابلہ آرائی بڑھا دیں اور مختلف طریقوں سے استقامتی کارروائیاں انجام دیں ۔

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کے قریب صیہونیت مخالف ایک کارروائی میں دو صیہونی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہيں ۔

صیہونی ذرائع نے زخمیوں کی حالت نہایت نازک قرار دی ہے۔ بعض رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی انجام دینے والے فلسطینی کو صیہونی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

صیہونی حکومت کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ کارروائی انجام دینے والا شخص غرب اردن کا رہنے والا ہے اور ممکن ہے کسی دوسرے نے بھی اس کی مدد کی ہو۔

ٹیگس