برطانوی ناظم الامور عراقی وزارت خارجہ میں طلب
Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
عراق کی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر کے عراق کے بارے میں بیان پر بغداد میں تعینات برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی میڈیا کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر اسٹیفن ہیچن کے ملکی سلامتی اور سیاسی صورتحال سے متعلق دیے گئے بیان پر باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر کے بیان نے عراق کی حکومت اور اس کے مختلف حصوں کی دنیا کے سامنے ایک تلخ تصویر پیش کی ہے۔
یہ بیان عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرح برطانیہ بھی دوسرے ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتا رہتا ہے جس پر اسے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔