Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش: احتجاجی مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتیں

بنگلہ دیش میں طلباء کی قیادت میں ہونے والی عوامی احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک ہزار سے زيادہ افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ چار سو سے زيادہ افراد اپنی بینائی کھو بیٹھے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بنگلادیش کی وزیر صحت نور جہاں بیگم نے سینٹرل پولیس اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طلبہ کے مظاہروں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے اور چار سو سے زيادہ نابینا ہوگئے۔

نور جہاں نے مظاہروں کے دوران اپنی بینائی کھونے والے لوگوں کو خصوصی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے متاثرین ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی جانب سے سولہ اگست کو شائع ہونے والی ایک ابتدائی رپورٹ ميں بتایا گيا تھا کہ سولہ جولائی سے گيارہ اگست کے درمیان بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران چھے سو پچاس افراد ہلاک ہوئے۔

 

ٹیگس