Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • یمنی مجاہدین نے کیا شکار ایک اور امریکی ڈرون

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے امریکہ کا ایم کیو نائن قسم کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صوبے صعدہ کی فضا میں جاسوسی کی پرواز پر تھا ۔

گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران امریکہ کا یہ دوسرا ڈرون طیارہ ہے جسے یمن کی مسلح افواج نے مار گرایا ہے۔ یحیی سریع نے اردن اور غرب اردن کی سرحد پر شہید ماہر الجازی کی شہادت پسندانہ کارروائی کی قدردانی بھی کی کہ جس میں تین صیہونی ہلاک ہوئے تھے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی عوام فلسطینیوں کے سلسلے میں اپنے دینی و اخلاقی و انسانی اور اسلامی فریضے پرعمل کر رہے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج نے اس سے قبل تاکید کی تھی کہ امریکہ و برطانیہ اور جارح طاقتوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی، اپنی دفاعی توانائی کی تقویت کے ساتھ ساتھ اور فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے اپنی کاروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک غاصب صیہونی حکومت جارحیت کا سلسہ بند اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کر دیتی۔

ٹیگس