Sep ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ پر حملے کا مقصد کیا تھا صیہونی وزیر اعظم نے بتا دیا

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پینتیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی میڈیا ذرائع نے کہا ہے کہ یہ پینتیس فلسطینی، غزہ اور غزہ پٹی کے شمالی و جنوبی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہوئے ہيں ۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر غزہ کے کچھ حصوں اور جنوبی غزہ میں واقع رفح کے بعض علاقوں پر یہ حملے گذشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران کئے ہيں ۔

درايں اثنا فلسطین کی وزارت صحت نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہيں ۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اکتالیس ہزار دوسوچھبیس فلسطینی شہری صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہوچکے ہيں ۔

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کو تقریبا بارہ مہینے گذر چکے ہيں تاہم اب تک صیہونی وزير اعظم کا کوئی بھی اعلانیہ مقصد حاصل نہيں ہو سکا ہے۔

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے کا مقصد تحریک حماس کو ختم کرنا اور صیہونی قیدیوں کو واپس لانا اعلان کیا تھا۔ قطر ، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان گذشتہ کئی مہینوں سے بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات ہو رہے ہيں تاہم تل ابیب کی رخنہ اندازیوں کی بنا پر اب تک کوئی نتیجہ نہيں نکلا ہے۔

ٹیگس