حزب اللہ نے اسرائیل پر اپنے حملوں کے اعداد و شمار بتا دیئے
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے رواں ماہ کے دوران مقبوضہ شمالی فلسطین پر ایک سو ترسٹھ حملے کئے ہیں ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور یہ حملے ان شہروں پر کئے جارہے ہیں جنھیں خالی نہیں کیا گیا ہے۔
صیہونی فوج نے بھی، جسے آٹھ اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد حزب اللہ کے ہاتھوں کاری ضربیں لگی ہیں اپنی اس شکست کی پردہ پوشی کے لئے جنوبی لبنان میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے بھی صیہونی جارحیت کا جواب دیا ہے اور جنوبی لبنان میں رہائشی علاقوں پر حملوں کے جواب میں انتہا پسند صیہونی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ شمالی فلسطین میں حزب اللہ لبنان نے جب سے اپنی کارروائیاں شروع کی ہیں انتہا پسند صیہونی اس علاقے سے اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے جو اب واپس آنے پر تیار بھی نہیں ہیں جبکہ جو صیہونی باقی رہے ہیں وہ نفسیاتی مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں ۔