فلسطینی مجاہدوں کا دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں سے بھری بس پر حملہ
Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
میڈیا نے مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کے مطابق اس بس پر مغربی کنارے میں جنین کے قریب ایک علاقے میں حملہ کیا گیا۔ صیہونی فوج کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہيں آئی ہے۔
بعض ذرائع نے اس بس کو فوجی بس قرار دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کا تعلق صہیونی فوج سے ہے۔
ارنا کے مطابق گیارہ اگست کو بھی فلسطینی مجاہدین نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع "غور اردن" علاقے میں ایک صہیونی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی آباد کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔
حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے-