Sep ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری، متعدد افراد شہید اور زخمی

صیہونی حکومت نے ایک بار پھر بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے الجزیرہ ٹی وی چینل کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ایک اعلی عہدیدار نے اس حکومت کے ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ ہم اس وقت بیروت کےجنوبی علاقے میں واقع عمارتوں میں حزب اللہ کے فوجی سازوسامان پر حملے کر رہے ہیں۔ المیادین ٹی وی چینل نے بھی بیروت میں تعینات اپنے نامہ نگار کے حوالے سے بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملہ کی خبر دی ہے۔ اس ٹی وی چینل کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں واقع مغربی بقاع کے علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔ ضاحیہ میں واقع الیلکی علاقے پر بھی صیہونی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے۔
کچھ ہی دیر پہلے صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع کفرکلا سٹی پر بھی دو بار بمباری کی۔ حزب اللہ کے ٹی وی چینل المنار نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع کفر کلا سٹی اور مجدل زون کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے جمعے کی شام کو ضاحیہ کے حارہ حریک نامی علاقے پر شدید اور پے در پے بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک چھ عام شہری شہید اور اکانوے زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس