صیہونی حکومت کی یمن پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انصاراللہ یمن
انصار اللہ کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق انصار اللہ یمن کے میڈیا ونگ کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کے تازہ حملے کا جواب ضرور دے گا۔ انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ خدا کی مدد سے، ہم صہیونی دشمن کی تازہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عامر نے مزید لکھا کہ اسرائیل کے حملے ناکام ہوگئے۔ کیونکہ احتیاطی منصوبہ بندی کے تحت راس عیسیٰ اور الحدیدہ بندرگاہوں میں تیل کے ذخیرے کو پہلے ہی خالی کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی اسرائیلی جارحیت یمن کو فلسطینی عوام کی حمایت سے نہیں روک سکے گی اور یمنی فوج فلسطین کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔