Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی غزہ میں بڑی کارروائی، کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی متعدد بکتر بندگاڑیاں اور ٹینک تباہ

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کر کے کئی ، بکتر بندگاڑیوں ، ٹینکوں ، بلڈوزروں کو تباہ اور کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے خان یونس کے الفخاری علاقے ميں بموں اور الیاسین ایک سو پانچ ماڈل کے راکٹوں سے صہونی فوج کی دو بکتربند گاڑیوں ، ایک مرکاوا ٹینک اور ڈی ماڈل کے دو فوجی بلڈوزروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

اس بیان کے مطابق اس کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

میڈيا ذرا‏ئع نے خان یونس میں القسام بریگيڈ کی کارروائی میں ہلاک و زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی مقبوضہ فلسطین کے بئرالسبع شہر کے سوروکا اسپتال میں منتقل کرنے کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔

ٹیگس