Oct ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

القسام بریگیڈ کے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے مشرقی خان یونس میں غاصب صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیوں اور جنگی سازوسامان کو نشانہ بنایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے جوانوں نے مشرقی خان یونس میں الفخاری کے علاقے میں بارودی سرنگوں کے دھماکے کر کے کئی صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

اس سے قبل القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی دو بکتر بند گاڑیوں اور ایک مرکاوہ ٹینک اور دو بلڈوزروں کو تباہ کر دیا جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک و زخمی بھی ہوئے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے تقریبا آٹھ عشروں، اور دو عشروں کے محاصرے کے بعد اور اس عرصے میں ہزاروں فلسطینیوں کی ہونے والی شہادت کے جواب میں گذشتہ سال سات اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن شروع کیا اور غاصب صیہونی حکومت کو خاصا نقصان پہنچایا جبکہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارج فوج نے غزہ کے مظلوم عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ ترین جارحیت کا ارتکاب کیا۔

ٹیگس