Oct ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • عراقی مزاحمت نے جولان کی پہاڑیوں پر 3 اہم صیہونی اہداف کو ڈرون سے نشانہ بنایا

عراق کے اسلامی مزاحمتی محاذ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع جولان کے علاقے میں تین اہم اہداف کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدوں نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کی حمایت اور بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے شمالی مقبوضہ علاقے جولان کی پہاڑیوں پر تین اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملوں کا دائرہ مزید بڑھانے پر تاکید کی ہے۔ گذشتہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران عراقی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت کے اہم ترین ڈرونز حملوں میں، جو گزشتہ جمعہ کو مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی اڈے پر کئے گئےتھے 25 فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ٹیگس