Oct ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی درندگی جاری، بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری

صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی میں واقع شہدائے الاقصی ہسپتال میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ کے دیر البلح علاقے میں واقع شہدائے الاقصی ہسپتال میں بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس بمباری میں اب تک گيارہ فلسطینی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی نامہ نگار علی العطار بھی اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے البریج اور النصیرات میں واقع فلسطینیوں کے پناہ گزیں کیمپوں پر بھی بمباری کی ہے۔
صیہونی حکومت نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اس مدت کے دوران اس علاقے کی ستّر فیصد عمارتیں اور بنیادی تنصیبات منہدم ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ محاصرے کے باعث اس علاقے کے فلسطینیوں کو بھوک مری کا بھی سامنا ہے۔ ان تمام مظالم اور جرائم کے باوجود صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی وہ حماس کو ختم اور اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے پر مبنی اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کل اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں کہا کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے سات اکتوبر سے لے کر اب تک کے حملوں میں اکتالیس ہزار آٹھ سو ستّر فلسطینی شہید اور ستانوے ہزار ایک سو چھیاسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس