Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے تعلق سے بین الاقوامی کوتاہیوں پر تنقید، قطر

بین الاقوامی تعلقات میں قطر کی حکومت کی وزیر مملکت نے غزہ میں جرائم کے حوالے سے بین الاقوامی عدم توجہی، اور اس عالمی غفلت کے سائے میں لبنان پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بین الاقوامی تعلقات میں قطرحکومت کی وزیر مملکت لولوۃ الخاطر نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی تعاون میں کمی اور کوتاہی نہ ہوتی تو غاصب صیہونی حکومت غزہ کے بعد لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرتی۔ انہوں نے کہا کہ قطر، لبنان کی مسلح فورسیز کا حامی رہا ہے اور ہے کیونکہ یہ فورسیز لبنان کے اتحاد کے ستون ہیں۔ الخاطر نے مزيد کہا کہ قابضین کا لبنان میں ایک مخصوص گروہ اور مخصوص علاقے کو نشانہ بنانے کا دعوی بے بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر، لبنان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور ہم عالمی برادری سے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ٹھوس قدم اٹھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹیگس