Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • عراقی استقامت کا غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم ہدف پر کروز میزائل سے حملہ

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت بدستور نہتھے عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور صیہونی جارحیت کے جواب میں عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا گيا ہے۔ عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے کل بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں پانچ الگ الگ کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں پانچ صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے اپنی کاروائیوں میں الارقب کروز میزائل کو بھی استعمال کیا۔

ٹیگس