Oct ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اسرائیل کے جدید ترین ڈرون ہرمیس 450 کو نشانہ بنایا

حزب اللہ نے اسرائیل کے ایک جدید ترین ڈرون ہرمیس 450 کو مار گرایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مزاحمتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے گذشتہ رات اسرائیل کے جدید ڈرون ہرمیس 450 کو مار گرایا ۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر کی رات صیہونی فوجیوں کے اہم ٹھکانے البغدادی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ نے اسی طرح ایک اور بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمتی فورسز نے آج صبح چھ بجے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کریات شمعون نامی قصبے پر راکٹ داغے۔ حزب اللہ کی صیہونی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔

ٹیگس