Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • القسام بریگیڈ کی کامیاب کارروائی ایک صیہونی فوجی ہلاک

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے شمال میں رزان کے علاقے میں ایک صیہونی فوجی کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے شمال میں واقع کمال عدوان اسپتال کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور طبی عملے کے بعض افراد کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ اس حملے کے نتیجے میں ایمرجنسی وارڈ کی مشینوں کے بند ہوجانے کے نتیجے میں دو چھوٹے بچے شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس کے جنوب میں واقع المنارہ کے رہائشی مکانات پر بھی حملہ کیا جس میں اٹھائيس فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے بیت لاہیہ میں دسیوں مکانات کو نذر آتش بھی کر دیا۔

ٹیگس