شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ
شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد شیخ نعیم قاسم حزب اللہ لبنان کے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ اور المیادین نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل نے شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کا جانشین منتخب کیا ہے۔
واضح رہے کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ 28 ستمبر کو بیروت حملے میں شہید ہوئےتھے۔
سید حسن نصراللہ شہید عباس موسوی کی شہادت کے بعد حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے اور اسی وقت سے یعنی 32 سال سے استقامتی محاذ کے پرچم تلے غاصب صیہونی حکومت اور عالمی سامراج کے خلاف بر سر پیکار تھے اور آخری دم تک قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کی راہ میں لڑتے رہے اور اپنی جان اسی راہ میں نچھاور کر دی۔