Nov ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • مجلس ترحیم پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری، 12 افراد شہید

جنوبی اور مشرقی لبنان کے ایک علاقے میں مجلس ترحیم پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر وسیع پیمانے پر بمباری کی ہے۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے البقاع میں واقع البزالیہ علاقے پر، ایک مجلس ایصال ثواب کے موقع پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

لبنان کے شہری دفاع نے ابتدائی اعداد و شمار میں اس حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بارہ بتائی ہے۔

قابض فوج کے طیاروں نے البقاع کے مضافاتی علاقوں السعیدہ اور حدث پر بھی بمباری کی ہے۔ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے دیہی علاقوں حومین الفوقا، الصوانہ، تبنین اور الشہابیہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس