Nov ۰۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • دمشق پر اسرائیل کا حملہ، سیدہ زینب مضافاتی علاقے کو بنایا نشانہ

اسرائیلی فضائی حملے میں دمشق کے قریب شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا ہے کہ "اسرائیلی دشمن نے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں شہری علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا ہے"۔

خبر رساں ایجنسی نے شامی وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملہ "مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے کیا گیا ہے" اور اس سے صرف مادی نقصان ہوا۔

در ایں اثنا دہشتگرد اسرائیلی فوج نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اکتوبر کے اوائل میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والے حملے کے بعد دمشق پر یا اس کے قریب پہلا حملہ تھا، جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سیدہ زینب کا مضافاتی علاقہ حزب اللہ کے حامیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے اور اس سے پہلے بھی دہشتگرد اسرائیل اس علاقے پر کئی بار حملہ کر چکا ہے۔

 

ٹیگس