صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے
Nov ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبوں دیشون اور سعسع میں صیہونی فوج کے مراکز پر میزائلی حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے صیہونی بستیوں میں قابض افواج کے اہم ٹھکانوں پر مختلف ہتھیاروں سے حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور غزہ کی مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں مجاہدین نے آج صیہونی بستیوں مرکبا، دیشون، "مارون الراس" کے مشرقی علاقے کحیل اور سعسع کو جدید گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔