Nov ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • یمنی ڈرون نےاہم صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں یافا اورعسقلان کے علاقوں میں اہم صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ لبنان و فلسطین کی مظلوم قوموں کی حمایت اور لبنان و فلسطین کی استقامت کی تقویت نیز یمن کی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ کے پانچویں مرحلے کو تیز کئے جانے کے دائرے میں صیہونی دشمن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں یافا اور عسقلان میں اہم صیہونی فوجی اور حیاتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے اس قسم کی کارروائيوں کا سلسلہ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید تیز بھی کیا جائے گا ۔

یحیی سریع نے تاکید کی کہ جب تک صیہونی جارحیت اور محاصرے کا سلسلہ جاری ہے یمن کی مسلح افواج صیہونیت مخالف اپنے حملوں کا سلسلہ بند نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ لبنان و فلسطین کے عوام کی حمایت میں تحریک استقامت میں شامل جہادی قوتوں منجملہ یمن اور حزب اللہ کی جانب سے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس