Nov ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran

پیر کے روز لبنان کی حزب اللہ نے غزہ اور لبنان کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب سمیت مختلف صیہونی مراکز کے خلاف 18 کارروائیاں کی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے تل ابیب کے مرکزی علاقے پر میزائل حملہ کیا ہے۔  صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے رمات گان کے علاقے میں میزائل گرے ہیں۔ صہیونی پولیس اور دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس