Dec ۰۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے دہشتگرد اسرائیل کو دیا منہ توڑ جواب

حزب اللہ نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے ذریعے لبنان میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے بعد پہلی بار منہ توڑ جواب دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق، المنار چینل نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کئے حانے پر پہلی بار حزب اللہ کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائي کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کے بعد اور ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقین کی جانب سے فالو اپ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنے کے پیش نظر پیر کی شام، قبل از وقت وارننگ کے دفاعی ردعمل کے فریم ورک میں، انہوں نے مقبوضہ لبنان کے کفر شوبا کی پہاڑیوں میں صیہونی حکومت کے رویسات العلم کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

حزب اللہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اپنے ردعمل کی وجہ بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں پر گولہ باری کی اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس سینٹر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان میں 18 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

ٹیگس