Dec ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  •  صیہونی قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے؛ تحریک حماس کا بیان

تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں دسیوں صیہونی قیدیوں کے قتل کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کا فلسطینی استقامت کی جیل میں چھے صیہونی فوجیوں کے قتل کا ذمہ دار ہونے کا اعتراف کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حماس کا بیان درست اور غاصبوں کا دعوی غلط ہے۔ تحریک حماس نے کہا کہ غاصب فوجیوں کے ہاتھوں بڑی تعداد میں قیدیوں کے قتل سے پتہ چلتا ہے کہ طاقت کے بل پر انہیں آزاد کرانے کا نیتن یاہو کا نظریہ ناکام ہوچکا ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی بنا پر دسیوں قیدیوں کے قتل کی براہ راست ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد ہوتی ہےحماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی، صیہونی فوجیوں کی پسپائی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتے کا کوئي متبادل نہيں ہےصیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ فروری میں غزہ پٹی میں شہرخان یونس پراس کی بمباری میں چھے صیہونی قیدی ہلاک ہوئے ہيں۔

ٹیگس