Jan ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی آبادکاروں کے نام انصار اللہ کا پیغام

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے صیہونی آبادکاروں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر چین سے سونا چاہتے ہو تو جن ملکوں سے آئے ہو وہیں واپس لوٹ جاؤ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے ایکس پر صہیونی آباد کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے عبرانی زبان میں ایک پیغام میں لکھا ہےکہ  ہم غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جو صیہونی آباد کار آرام سے سونا چاہتا ہے وہ جس ملک سے آیا ہے وہیں واپس لوٹ جائے۔  یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے قبل ازیں ایک پیغام میں زور دیا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے ذریعے صیہونی حکومت  کو چونکانے کا سلسلہ یمن کے خلاف جارحیت بند ہونے تک جاری رہے گا۔

 

ٹیگس