Jan ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی وزارت جنگ کو لگا بیلسٹک میزائل، ہر طرف ہلچل مچ گئی

یمنی فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے اسرائیلی وزارت جنگ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے اسرائیل کی وزارت جنگ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں میں ہلچل مچ گئی۔

یحیی سریع نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور غزہ کے باشندوں کے خلاف حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں یافا میں اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق میزائل نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اسرائیلی میزائل سسٹم آئرن ڈوم یمنی میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں اور جنگ بندی کے موقع پر صہیونی دشمن کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں کسی بھی طرح کی شدت کی صورت میں استقامتی محاذ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

ٹیگس