Feb ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی جارحیت پر عالمی خاموشی کی مذمت، لبنان کے رکن پارلیمنٹ

لبنان کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم الموسوی نے اپنے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے اس کا ٹھوس مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم السلام: حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی حکومت نے بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ دو روز قبل بھی صیہونی ٹولے نے بمباری کر کے دو لبنانیوں کو شہید اور آٹھ کو زخمی کر دیا تھا۔ خاص طور پر بقاع کے علاقے میں صیہونی ٹولے کے اقدامات نے وہاں کے مقامی شہریوں کے تحفظ اور لبنان کی خودمختاری کے بارے میں سخت خدشات کو جنم دیا ہے۔
اسی تناظر میں لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے ابراہیم الموسوی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور عالمی برادری سے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ صیہونی حکومت کے لبنان پر بار بار حملے جنگ بندی معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس