یمن کے کینسر اسپتال پر امریکہ کی بمباری
Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
یمن کے صوبے صعدہ میں کینسر اسپتال امریکی جنگی طیاروں کی جارحیت میں مکمل طور پر تباہ ہوگيا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے اپنی جارحیت کے دوسرے مرحلے میں صعدہ کے رسول اعظم اسپتال کے باقی بچے حصے کو بھی تباہ کر دیا۔
اس اسپتال پر امریکی جنگی طیاروں نے حال ہی میں حملہ کیا تھا۔ شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جارحیت میں صعدہ کا کینسر اسپتال مکمل طور پر تباہ ہونے کے علاوہ کئی عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل یمنی ذرائع نے صعدہ کے کینسر اسپتال کو امریکہ کی جانب سے جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی۔