غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں پر سرایا القدس کے میزائل حملے
Mar ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سرایا القدس نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے صیہونی حملوں میں فلسطینیوں شہریوں کے قتل عام کے جواب میں غزہ پٹی کے اطراف میں واقع صیہونی کالونیوں کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ درایں اثنا صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے فائر کیا جانے والا ایک میزائل مقبوضہ فلسطین کے زمیرت علاقے میں لگا ہے۔ غزہ سے المیادین ٹی وی کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ پٹی سے میزائلوں کی فائرنگ ، اس علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگي اور ڈرون طیاروں کی پرواز کے وقت انجام پائي ہے۔ میڈیا ذرائع نے کچھ دیر قبل غزہ پٹی کے اطراف سے صیہونی کالونیوں ميں خطرے کے سائرن بجنے کی خبر دی تھی ۔