اسرائیل پر یمنی حملے روکنے میں امریکا ناکام؛ عبرانی میڈیا کا اعتراف
Apr ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں اضافے کے باوجود اسرائیل کے خلاف یمنیوں کی میزائلی کارروائیوں پر کوئی اثر نہيں ہوا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیل کے ٹی وی چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یمنیوں کی میزائلی کارروائیوں پر اس ملک پر امریکی حملوں کے لاحاصل ہونا واضح ہے۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، امریکہ کے ساتھ ہماہنگ ہے لیکن انصاراللہ، باب المندب میں امریکی بحری جہازوں پر بہت سے میزائل فائر کر چکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمنی، ایران سے ہٹ کر خود مختار طور پر کام کر رہے ہيں اور امریکہ کو چیلنج کرنے سے پہلے تل ابیب کے لئے چیلنج اور خطرہ ہیں۔