Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 25 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی نئی لہر کے سینتیسویں دن غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے شدید فضائی اور توپ خانے کے میں 25 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع نے مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں واقع  الدرہ چلڈرن ہسپتال پر اسرائیل فوج کی وحشیانہ گولہ باری کی خبر دی ہے۔ دوسری طرف الاقصی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرقی محلوں میں مکانات کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ الاقصی ٹی وی نے فلسطینی علاقوں پر شدید فضائی حملوں اور ٹینکوں اور توپ خانے سے گولہ باری کی بھی خبر دی ہے۔ فلسطینی اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر خان یونس میں واقع قصبے بنی سہیلا میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے توپ خانے کے حملوں میں غزہ کے متعدد شہری زخمی ہوئے- شمالی غزہ کے قصبے جبالیا پر بھی فضائی حملے کی خبر ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یو نیوز ایجنسی کے اعلان کے مطابق بدھ کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم پچیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیگس