May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • حماس کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا یوٹرن، استقامتی محاذ کی بڑی کامیابی

ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کے ہتھیاروں کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العربی الجدید کی رپورٹ کے مطابق مصری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے مصری ثالثوں کے ساتھ اپنے حالیہ مذاکرات کے دوران کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے حماس کے ہتھیاروں کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے اور جنگ بندی معاہدے کے بعد تک اس مسئلے پر غور ملتوی کردیا ہے۔ جس سے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف میں تبدیلی کی نشاندہی ہوتی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں فلسطینوں کو نکالنا ممکن نہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اب فلسطینی مزاحمت بالخصوص حماس کو فوری طور پر غیر مسلح کرنے کا مطالبہ نہیں کرے گا تاہم اس کے مقابلے میں واشنگٹن نے غزہ کی پٹی سے تمام صہیونی قیدیوں کی رہائی اور ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی لاشوں کو تحویل میں دینے کا مطالبہ  کیا ہے۔

ٹیگس