حزب اللہ نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا، اقوام متحدہ کی گاڑیوں پرحزب اللہ کے جھنڈے
Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی گاڑیوں پر ایک بار پھر حزب اللہ کے جھنڈے لگ گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کے دیہی علاقوں میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے غیر مربوط داخلے کے چند روز بعد لبنان کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوجی گشتی دستوں کے خلاف احتجاج کیا۔
جنوبی لبنان کے علاقے صریفا میں لبنان کے نوجوانوں نے اقوام متحدہ (یونیفل) کی گاڑی پر حزب اللہ کا جھنڈا لہرا کر اس علاقے میں ان فورسز کے غیر مربوط داخلے کے خلاف احتجاج کیا۔
لبنان کے مقامی ذرائع کے مطابق یونیفل کے گشتی دستوں نے لبنانی فوج کی حفاظت کے بغیر اس حساس علاقے میں گشت کرنے کا ارادہ کیا۔
یہ واقعہ جبل الکبیر کے علاقے میں ایسے ہی ایک واقعے کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔ اس علاقے کے باشندوں نے حزب اللہ اور امل تحریک کے جھنڈے لہرا کر یونیفل کے غیر مربوط اقدامات کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔