اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، صیہونی سروے رپورٹ
Jun ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
ایران کے مقابلے اسرائیل کی ذلت امیز شکست کے بعدصہیونی عوام حماس کے ساتھ بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق صیہونی عوام نے، لڑائی کو اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔
آن لائن میڈیا کمپنی ’واللا‘ کے ایک سروے کے مطابق 62 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت حماس کے ساتھ ایک معاہدہ پر پہنچے، جس کے تحت غزہ میں قید لوگوں کو رہا کیا جا سکے۔
اس سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیل جنگ کرکے خود کو محفوظ نہیں کر سکتا اور اسے جنگی عزائم سے باز آنا ہوگا۔
اس سروے نتیجے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے اس لئے نتن ہاہو حکومت کو اب خود کو بچانے کے لئے جارحانہ عزائم سے باز آجانا چاہیئے۔