غزه میں صیہونی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 56300 سے تجاوز کر گئی
غزہ میں صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد چھپن ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی وزارت صحت کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں ہو رہی نسل کشی کے باعث اب تک چھپن ہزار تین سو اکتیس فلسطینی شہید اور ایک لاکھ بتیس ہزار چھے سو بتیس زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید بہتر (72) شہداء اور ایک سو چوہتر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
اٹھارہ مارچ دوہزار پچیس سے اب تک غزہ کے خلاف صیہونی دہشتگردی کے دوسرے مرحلے میں چھے ہزار آٹھ فلسطینی شہید جبکہ بیس ہزار پانچ سو اکیانوے زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار اُس ہولناک انسانی تباہی کا صرف ایک حصہ ہیں جو صیہونی ٹولے کی دہشتگردی اور اس کے مسلط کردہ محاصرے کے سبب غزہ میں پھیلی ہوئی ہے۔ غزہ پٹی میں اب بھی دس ہزار سے زائد افراد لاپتہ یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔