ایران کو فتح مبارک، یمنیوں کا ملین مارچ
Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۳:۱۱ Asia/Tehran
صنعا ميں یمنی عوام نے صیہونی حکومت اور امریکا کی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی فتح کا جشن منانے کے لئے ملین مارچ کیا
سحرنیوز/عالم اسلام:ارنا کے مطابق جمعہ 27 جون کو صنعا سمیت پورے یمن میں " ایران کو مبارکباد اور کامیابی تک غزہ کے ساتھ استقامت" کے زیر عنوان عظیم الشان جلوس نکالے گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر اور ملک کے دیگر 500 شہروں میں یمنی عوام نے ملین مارچ میں شرکت کی اورامریکا اورغاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کےمقابلےمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی، ایرانی عوام اور مسلح افوج کو مبارکباد دی اور ایران کی اس فتحمندی کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
یمنی عوام نے ملین مارچ میں اسی کے ساتھ مکمل کامیابی تک غزہ کے ساتھ یک جہتی اور استقامت کا اعلان کیا۔