Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی مجاہدوں نے کیا کمال، دہشت گرد صہیونی کمانڈ سینٹر، ٹینک اور فوجی اجتماع پر زبردست حملہ

القدس بریگیڈ اور ابو علی مصطفی بریگیڈ کی کارروائی میں صہیونی کمانڈ سینٹر، ٹینک اور فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم القدس بریگیڈ اور ابو علی مصطفی بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے صہیونی کمانڈ سینٹر، ٹینک اور فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی غزہ میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور کنٹرول ہیڈکوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جوکہ کامیاب رہا۔

ایک اور بیان میں القدس بریگیڈ نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین سے وابستہ عسکری گروہ شہید ابو علی مصطفی بریگیڈ کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران خان یونس کے شمالی علاقے میں موجود اسرائیلی فوجی تنصیبات اور اجتماعات پر مارٹر گولے فائر کیے۔

القدس بریگیڈ نے مزید کہا کہ انہوں نے خان یونس کے وسطی علاقے میں ایک اسرائیلی ٹینک کو بھی تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق کارروائی میں دو بموں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جو قابض فوج کے چھوڑے گئے سازوسامان کے ساتھ نصب کیے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تمام حملے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مسلح مزاحمت کے دائرے میں اور غزہ میں حالیہ صہیونی جارحیت کے ردعمل کے طور پر انجام دیے گئے۔

ٹیگس