Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کے نامہ نگاروں کی شہادت، اقوام متحدہ کی مذمت

اقوام متحدہ کے ترجمان نے غزہ میں صحافیوں کے تازہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں الجزیرہ کے رپورٹروں سمیت متعدد نامہ نگاروں کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے تعزیت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم  نے ہمیشہ صحافیوں کے قتل کی صراحت کے ساتھ مذمت کی ہے اور اس واقعے کی تحقیق کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ صحافیوں کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے غزہ میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی اجازت ہونی چاہیے۔ اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ نامہ نگاروں کو اس بات کی اجازت ملنی چاہئے کہ وہ غزہ کے جس علاقے میں بھی چاہيں آزادی کے ساتھ جاکر وہاں سے  رپورٹ بھیج سکیں۔

ٹیگس