الجولانی کے ٹی وی چینل نے بھی صیہونی حملے کی مذمت کی
Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
شام کے سرکاری ٹی وی چینل نے ملک کے جنوب میں واقع قنیطرہ کے ایک دیہی علاقے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شامی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ کے دیہی علاقے طرنجہ پر حملہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں سو سے زیادہ اسرائيلی فوجی جوانوں اور بیس کے قریب فوجی گاڑیوں نے حصہ لیا۔
شامی ٹی وی نے اس جارحیت کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیںقبل ازیں اناتولی نیوز ایجنسی نے شام کے صوبے قنیطرہ کے مقامی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ غاصب صیہونی حکومت نے نئے فوجی اڈے بنانے کے لیے قنیطرہ صوبے میں چھ ہزار ہیکٹر زرعی اراضی اور چراگاہوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔