Aug ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی پر ہمیں صیہونی دشمن کے جواب کا انتظار ، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ بندی کے مجوزہ منصوبے پر مثبت ردعمل دینے کے بعد کہا ہے کہ اب گیند صیہونی حکومت کے کورٹ میں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:حماس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ پٹی میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کے منصوبے اور متعدد قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اپنے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم صہیونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کے لئے ثالثوں کی نئی تجویز کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے ساٹھ روزہ جنگ بندی کو قبول نہ کرنے اور غزہ پٹی میں جنگ اور قتل عام کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار بھی کیا ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ صیہونی ردعمل جنگ اور نسک کشی کو جاری رکھنے کے حوالے سے بنیامین نیتن یاہو کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے اقدامات کو بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکی فریق کو انسانی جانوں اور بین الاقوامی قوانین کی گستاخانہ بے توقیری کا سلسلہ اب بند کروانا چاہیئے۔ قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس نے پیر کو قاہرہ میں مصری اور قطری وفود کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کے بعد جنگ بندی کی مصری تجویز سے اتفاق کا اعلان کیا ہے۔ 
 

 

 

ٹیگس