ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، غزہ کی حمایت جاری رہے گی؛ انصاراللہ یمن
Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے فلسطین الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھاری قیمت کے باوجود، غزہ کی حمایت جاری رہے گی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: محمد البخیتی نے کہا کہ صیہونی حکومت کی یہ جارحیتیں تل ابیب کی بے بسی کو ظاہر کرتی ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔ محمد البخیتی نے کہا کہ آج غزہ کی حمایت ہی صحیح موقف ہے اور یہ حمایت کسی بھی قیمت پر جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ یمن دنیا کے تمام حریت پسندوں کی جناب سے صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ محمد البخیتی نے کہا کہ یمن کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سے یمن کے اندرونی اتحاد پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔